ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد اور روس کے صدر دیمتری میدویدوف نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوۓ شام ، ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں اور کسپیئن سی کی قانونی حدود کے تعین کے لۓ ایک کنونشن کی تدوین سمیت مشرق وسطی کے مسائل کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا ہے۔ اس ٹیلی فونی گفتگو میں دونوں ملکوں کے صدور نے شام کا مسئلہ سفارتی اور سیاسی ذرائع سے حل کۓ جانے کی ضرورت پر زور دیا اور اس مقصد کے حصول کے لۓ عالمی تنظیموں کی کوششوں کی حمایت کرنے کا اعلان کیا۔
روس کے صدر نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات از سر نو شروع کرنے پر مبنی روس کی "قدم بقدم " کے نام سے پیش کی جانے والی تجویز کا ایران کی جانب سے خیر مقدم کۓ جانے پر مسرت کا اظہار کیا۔ اس ٹیلی فونی گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد اور روس کے صدر دیمتری میدویدوف نے کسپیئن سی کی قانونی حیثیت کے تعین کے ایک کنونشن کی تدوین سے متعلق کوششوں میں تیزی پیدا کرنے کی ضرورت پر بھی تاکیدکی۔........
/169